اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کا اعلان کردیا

188

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کا اعلان کردیا ہے ۔ اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو دی جانے والی فنڈنگ میں 60لاکھ ڈالر کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان میں سے زیادہ تر ادارے اسرائیل مخالف ہیں۔

ان اداروں میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کمیٹی بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے غیر معقول بات ہوگی کہ جو ادارے ہمارے خلاف کام کریں ہم ان کی فنڈنگ بھی کریں۔

واضح رہے کہ 23دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد پاس کی تھی، جس میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔