امریکا میں52 ملین سال پرانے پھل کی باقیات دریافت

254

سائنس دانوں نے لاطینی امریکا کے علاقے پاتا گونیا میں 52 ملین سال پرانے پھلوں کی باقیات دریافت کی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پینسلیوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ارجنٹائن اور چلی کے درمیان واقع متعلقہ علاقے میں گراونڈچیری کی باقیات ایک کوئلے کے ٹکڑے میں دریافت کیں جس کا تعلق ٹماٹروں، آلو اور مرچوں سے ملتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری روز مرہ کی سبزیوں اور پھلوں کی نسل دس ملین سال مزید پرانی ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نگراں پروفیسر ڈاکٹر پیٹر ولف کا کہنا ہے کہ یہ باقیات اب تک دریافت کی جانے والی قدیم ترین باقیات ہیں۔اس تحقیق کے بارے میں مقالہ سائنس نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔