فیصل آباد: مسافر بس اور ویگن میں تصادم، 15 افراد زخمی

184

فیصل آباد کے قریب کمالیہ میں مسافر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں منڈی موڑ کے قریب مسافربردار بس ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ شدید دھندکے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی لودھراں کے علاقے میں ٹرین اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چھ بچے اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔