ساہیوال میں بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کے تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت ساہیوال کے علاقے یوسف والا کے قریب بس اور ٹریلرمیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔