فرانس میں بھی سائبرحملے کے خطرات منڈلانے لگے

222

فرانسیسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ فرانس میں بھی سائبرحملے ہوسکتے ہیں جس سےحکومت غافل نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق فرانسیسی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں پانی،بجلی،ٹیلی کمیونیکیشن اورٹرانسپورٹ کےنظام کوسائبرحملوں کاخطرہ ہے جب کہ میڈیا ہاوسز پر بھی حملے ہوسکتے ہیں جب کہ حکام اس معاملے سے غافل نہیں ہیں۔

فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فرانس نے امریکامیں سائبرحملوں کے بعدحفاظتی اقدامات بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے امریکہ میں ہونےوالے الیکشن میں مبینہ طور پر ہیکینگ کے ذریعے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتانے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد اس کی باقاعدہ تحقیقات شروع کی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعوی سامنے آیا تھا کہ مبینہ ہیکینگ میں ملوث ایک شخص کو بھی امریکی اینٹی سائبرکرائم فورس نے حراست میں لے لیاہے لیکن فی الحال اس کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ہے۔