جہلم: جی ٹی روڈ پرکاراورمسافروین میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

191

جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جہلم جی ٹی روڈ پر مسافر وین کار سے ٹکرا گئے ۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کار راولپنڈٰی سے جہلم کی طرف آرہی تھی اور جی ٹی روڈ پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کےبعد کار مسافر وین سے ٹکراگئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثے پر بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔