یونانی شہریوں کا نصف خزانے کا مقروض

181

یونانی شہریوں کا نصف خزانے کا مقروض ہے۔ ملک میں عوام پر ٹیکس کے قرضوں کی تعداد 94.2 بلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہِ نومبر میں ہونے والے 890 ملین یورو مالیت کے اضافے سے ملک میں عوام پر ٹیکس کے قرضوں کی تعداد 94.2 بلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔ان قرضوں کا 12.6 بلین حصہ نئے قرضوں یعنی سال 2016 کے قرضوں پر مشتمل ہے۔

پبلک ریوینیو کے جنرل سیکرٹری دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق 4.3 ملین یونانی شہری ٹیکس مقروض ہیں۔ان افراد کا 40 فیصد حصہ قرضے کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹیکس قرضوں کی وجہ سے ملک میں ماہِ نومبر میں 22 ہزار افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔