لاہور سے کوئٹہ آنےوالی ٹرین سبی اسٹیشن پر منسوخ

205

لاہورسےکوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس سبی اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردی گئی۔

ریلوے کے مطابق لاہورسےکوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس سبی اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردی گئی ہے جب کہ ٹرین کےمسافروں کو متبادل ٹرینوں سےآج دوپہرتک کوئٹہ پہنچائےجانےکاامکان ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اکبر بگٹی ایکسپریس کو گزشتہ روز شام پانچ بجے تک کوئٹہ پہنچناتھا لیکن وہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ ٹرین کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گرینڈ تک گرجانے کے باعث سردی میں شدید اضافہ ہوگیاہے جس نے مسافروں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔