عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اندھا دھند نوٹ چھاپ رہی ہے ۔ 2018 میں نواز شریف وزیر اعظم نہیں ہوں گے۔ عوام تیار رہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں۔
شیخ رشید احمد کی بہاولپور روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ایک دھرنا اور دیں گے اور عوام تیار رہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انصاف کا جھنڈا لاہور سے ہی بلند ہوگا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا پاناما کیس کے حوالے سے کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی عدالت میں اپنا موقف پیش کرے گی جس کے بعد ہم اپنا موقف کورٹ میں پیش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ جنوری میں ہوجائے گا اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قبول ہے۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار چین بنی ہوئی ہے اور کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی جب کہ حکومت بس اندھا دھند نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔