امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سی پیک سےمتعلق آل پارٹیزکانفرنس میں کیےگئےوعدےپورا کریں۔
مالاکنڈ ایجنسی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئےچیف جسٹس نے پاناما کیس کے حوالے سے جو بنچ بنایاہےاس سےہم مطمئن ہیں۔ انکا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو وعدے کئے ان کو چاہیے کہ اب وہ پورے کریں۔ سراج الحق کا کہناتھا کہ قرضےلینےاورمعاف کرنےوالوں کابھی احتساب کیاجائے۔