سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کےخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

161

سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم لگاتار بارہ ٹیسٹ ہار چکی ہے آئندہ دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینی چائیے۔

ایک انٹرویو میں ای این چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ خراب فیلڈنگ اور مصباح الحق کی کپتانی ہے۔ بارہ لگاتار ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم کو آئندہ دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینی چائیے۔

ایان چیپل کا کہنا تھا کہ وہ سلیکٹر ہوتے تو مصباح الحق اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے ہوتے۔ یہ بات طے ہے کہ بیالیس سالہ کپتان آئندہ آسٹریلیا کا دورہ نہیں کریں گے۔ معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے لیکن پی سی بی کے فیصلے عجیب ہوتے ہیں، ایان چیپل نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کا اصل امتحان بھارت کے خلاف سیریز میں ہو گا۔