جرمنی میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

149

جرمنی کی عوام نے ملک میں نیٹو کی افواج اور فوجی سازوسامان کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے کے شرکا نے، برمرہاون شہر میں مظاہرے کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اس شہر میں نیٹو افواج اور اس کے فوجی سازو سامان کی تعیناتی کے خلاف نعرے درج تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے اس کے بعد کئے گئے کہ جب امریکی فوج نے اپنے 87 ٹینک اور 144 بکتر بند گاڑیاں اس شہر کے راستے، جرمنی میں داخل کیں۔