افغانستان کو تین سال میں 4.174 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں،اسٹیٹ بینک

128

گزشتہ تین سال کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر 4.174 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران افغانستان کو 1.245 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ مالی سال 2015 ء کے اختتام پر ملکی برآمدات کا حجم 1.699 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016 ء کے دوران افغانستان کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 1.230 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ اسطرح گزشتہ تین سال کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر چار ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی ہیں۔