متحدہ عرب امارات میں شدید سردی، دھند کا بسیرا

208

متحدہ عرب امارات میں موسم سرد،درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ دوسری جانب یو اے ای کے وسطی اور مغربی علاقوں میں  شدید  دھند نے ڈیرے جمالیے۔

خلیجی اخبار کے مطابق متحدہ عرب میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے جب کہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ یو اے ای کے وسطی اور مغربی علاقوں میں  شدید  دھند ہے ۔ یواے ای انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ڈرائیونگ احتیاط سےکرنےکی ہدایات کی گئیں ہیں۔