امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائے گی،ترکی

196

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائے گی۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے سفراء کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے ہماری جو دو توقعات وابستہ ہیں ان کا تعلق دہشت گرد تنظیم فیتو کے فتح اللہ گولن اور دیگر منتظمین کو ترکی کے حوالے کرنا اور شام میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شاخ وائے پی جی کے ساتھ تعاون کو ختم کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو عراق میں موجودگی کے علاقوں کو وسعت دینے اور انھیں قندیل جیسے علاقوں مختص کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔