مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

180

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے مہاجروں کے کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل قابض فوجیوں نے نابلس کے مہاجرکیمپ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کرکے ایک معصوم نوجوان کو شہید کردیا۔

اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں 248 فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ مختلف اوقات میں قابض فوجیوں کے خلاف فلسطین میں ہونے والے مظاہروں میں فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئیں جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں کئے جوان ، بچے ، بوڑھے اور عورتیں شہید ہوئے تھے۔