میکڈونلڈز چین میں 80 فیصد کاروبار بیچنے پر رضامند

126

فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ نے اپنے ریستورانوں کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے منصوبے کے حصے کے طور پر چین اور ہانگ کانگ میں اپنے کاروبار کا 80 فیصد حصہ فروخت کر دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب چین کے سرکاری سرمایہ کاری گروپ سِیٹک اور امریکی نجی کمپنی کارلائل گروپ 2.1 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت میکڈونلڈز کے چین میں آپریشنز کی نگرانی کریں گے۔چین میں دو ہزار میکڈونلڈز ہیں جن میں سے 65 فیصد کو کمپنی خود چلاتی ہے۔

فرینچائز پر ریستوران کے حقوق دوسرے اداروں کو دے دینے سے کمپنی کو فروخت کی مد میں آنے والی رقم کا حصہ ملتا ہے جب کہ خود ریستوران چلانے کا خرچ بچ جاتا ہے۔میکڈونلڈز اپنے عالمی کاروبار کو ازسرِ نو تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے اور فرنچائز پر ریستوران دینا میں اس کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔پیر کو طے پانے والے نئے معاہدے کے تحت امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کو چین کے کاروبار میں سے 20 فیصد حصہ ملے گا۔ سٹیک کا حصہ 52 فیصد، جب کہ کارلائل کا 28 فیصد ہو گا۔