ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

175

سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکوا نے پہلے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی آندریا ہلاواکوا اور انکی چینی جوڑی دار شوائی پینگ کو شکست دی۔

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائکوا نے جمہوریہ چیک کی آندریا ہلاواکوا اور انکی چینی جوڑی دار شوائی پینگ کو پہلے سیٹ میں 5-7 کی شکست کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 6-1 اور 10-5 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کوارٹرفائنل میں مرزا اور سٹرائکواکو ایم برینگل اور اے روڈینوا کا چیلنج درپیش ہو گا۔