مسلم حکمران عا فیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں‘ عبدالغفارعزیز

205

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پا کستان سمیت و دیگر مسلم ممالک عا فیہ کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالغفار عزیز نے کہا کہ افسوس کے ساتھ امریکا کے مختلف جیلوں میں قید عا فیہ کو 14 برس مکمل ہو نے کے با وجود سا بق و موجودہ حکومتوں کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس
موقع پر انتخاب سوری نے عبدالغفار عزیز سمیت حکومت پا کستان سے اپیل کی کہ وہ قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے سعودی عرب، ترکی ودیگراسلامی ممالک سے مدد حاصل کریں۔ و زیر اعظم نوازشریف سابق امریکی صدر با رک اوبا ما کی سبکدوشی سے قبل ایک خط بھیجیں تاکہ ان کی رہائی جلد ممکن ہو سکے۔