سوئٹزرلینڈ میں زیورخ یونی ورسٹی کے سائنس دانوں اور محققین نے خون کا ایک آسان سا ٹیسٹ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے دل کا دورہ پڑنے سے 7 سال قبل ہی اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
تقریبا 50 ڈالر کے اس ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹر پیشگی اقدامات لے سکتے ہیں اور اپنے مریضوں کی بہتر طریقے سے زندگی گزارنے کے حوالے سے رہ نمائی کر سکتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں امراضِ قلب سے بچ سکیں۔برطانوی اخبار “ڈیلی مِرر” کے مطابق یہ آسان ٹیسٹ ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں میں کیا جا سکتا ہے اور اس کے نتائج سے دل کا دورہ پڑنے سے قبل قلیل اور طویل مدت میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
اس نئے ٹیسٹ میں انسانی خون میں ٹیمو کہلائے جانے والے مادے کی سطح کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ انسانی جسم میں اس کی موجودگی کو متعدد نوعیت کے امراض قلب کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے جو بعض مرتبہ انسان کی موت کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں۔