پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

169

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی سٹیون سمتھ کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو میلبورن، تیسرا 19 جنوری کو پرتھ، چوتھا 22 جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔