فرانس کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی

162

فرانس کے کار ساز ادارہ پی ایس اے کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آگئی۔

پی ایس اے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور مارکیٹ کھولنے کے خوشگوار اثرات پی ایس اے کی سہ ماہی سیل پر مرتب ہوئے جہاں ان کی پیو جیوٹ گاڑیاں انتہائی پسند کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے ان کی گاڑیوں کی طلب میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 5.6فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال پی ایس اے کے تین برانڈز پیو جیوٹ ، سٹروین اور ڈی ایس کی 30لاکھ یونٹس فروخت ہوئیں جن میں سے 2لاکھ 33ہزار کی پیداوار ایران کے پلانٹ سے کی گئی۔