گذشتہ سال عالمی سطح پر خوراک کے نرخوں میں کمی آئی

132

گذشتہ سال عالمی سطح پر خوراک کے نرخوں میں کمی آنے کا رجحان رہا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال2016ء میں مجموعی طور پر عالمی سطح پرخوراک کی قیمتوں میں1.5 فیصد کمی آئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ایک شماریاتی مطالعے کے مطابق فوڈ پرائس انڈیکس میں گذشتہ سال1.5 فیصد کمی آئی جبکہ جنوری 2017ء میں اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دسمبر2016ء میں اس انڈیکس کی ریڈنگ نومبر کے171.9 کے مقابلے میں دسمبر میں171.8 پر آگئی تھی۔ گذشتہ سال چینی کی قیمتوں میں تقریباً سارا سال اضافے کا عمل جاری رہا تاہم دسمبر میں اس میں8.6فیصد کمی آئی جس کی وجہ برازیل میں چینی کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ تھا ۔

دالوں کی قیمتوں میں گذشتہ سال معمولی کمی آئی اور2016ء میں دالوں کی قیمتیں2011ء کے مقابلے میں39 فیصد تک کم ہوئیں تاہم جولائی 2014ء کے بعد دسمبر2016ء میں خوردنی تیل کے نرخ بلند ترین رہے جن میں پام آئل نمایاں ہے۔