خراب موسم کے باعث جاپانی مصنوعی سیارچے کی روانگی موخر کردی گئی۔
جاپان کی خلائی ایجنسی نے خراب موسم کی وجہ سے دنیا کے سب سے چھوٹے مصنوعی سیارہ کو خلا کی مدار میں نصب کرنے والے راکٹ کے لانچ کو ملتوی کردیا ۔’’
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی‘‘ کے ترجمان نے بتایا اس لانچ کے ذریعے 10 میٹر طویل ایک ایس ایس ۔ 520 راکٹ کی مدد سے تین کلو گرام وزنی اور 14 انچ طویل مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اب اسے بعد میں روانہ کیا جائے گا۔