چلڈرن گارمنٹس کی ویلیوایشن جاری

185

ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز نے چلڈرن گارمنٹس  کی ویلیوایشن جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25/A کے تحت ”چلڈرن گارمنٹس ”رولنگ نمبر 1005/2017 جاری کر دی گئی ہے۔

ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمد کئے جانے والے بی بی / بابا سیٹ کی درآمدی ویلیو 0.40 ڈالر فی عدد انڈونیشیا،تھائی لینڈ اور ملائشیا اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کئے جانے والے بی بی / بابا سیٹ کی درآمد ویلیو 0.44 ڈالر فی عدد بنگلہ دیش اور سری لنکا سے درآمد کئے جانے والے بی بی / بابا سیٹ کی درآمد ی ویلیو 0.42 ڈالر فی عدد دیگر ممالک سے درآمد کئے جانے والے بی بی / بابا سیٹ کی درآمد ی ویلیو 0.48 ڈالر فی عدد چائنا سے درآمد کئے جانے والے بی بی / بابا شرٹ کی درآمد ویلیو 0.55 ڈالر فی عدد مقر کی گئی ہے۔