آزاد کشمیر کے علاقےباغ میں ایک بے قابو ٹرک اسکول میں جا گھسا جس کی زد میں آکر دو طلبا اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعےکی صبح آزاد کشمیر ضلع باغ کے علاقے بیرپانی میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر اسکول میں جا گھسا ۔ ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی ایک استاد اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ٹیچر اور پانچ طلبا زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں والدین اور اہلہ علاقے اسکول میں جمع ہوگئے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والی بچیاں چوتھی جماعت کی طالبات ہیں۔