افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا 39 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

154

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 39عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 39عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق گورنر ننگرہارکے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ ضلع غنی خیل میں ایک چھاپے کے دوران 6عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4عسکریت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیاہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔شمال مشرقی صوبہ کپیسا میں سرکاری فورسز نے 21عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔حکام کے مطابق کارروائیاں ضلع تغاب میں چارمقامات پر کی گئیں اوراس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ہلمند میں فضائی کارروائی میں 12عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کا کہناہے کہ فضائی کارروائی گارم سیر کے علاقہ میں کی گئی اور اس دوران 12عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ننگرہار میں داعش کے ارکان نے 65گھروں کو نذرآتش کردیا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی ضلع کوٹ میں کی گئیں۔جس وقت یہ کارروائی ہوئی اس وقت مکانات خالی تھے۔