بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جہانگیر عالم المعروف رجب کو ڈھاکا سے ستّر کلومیٹر شمال مغرب کی جانب واقع وسطی ضلع تنگیل میں گرفتار کیا گیا۔ رجب اس کیفے پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ یکم جولائی 2016ء کو ڈھاکہ کے ہولی آرٹیسن بیکری نامی کیفے پر حملے میں اٹلی کے نو اور جاپان کے سات شہریوں کے علاوہ امریکا اور بھارت کا بھی ایک ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔