یورپی مارکیٹ میں کافی اور کوکوا کے نرخوں میں کمی

293

یورپی مارکیٹ میں کافی اور کوکوا کے نرخوں میں کمی ہوئی۔لندن مارکیٹ میں مارچ کیلئے اربیکا کافی کے سودے 0.85 امریکی سینٹ (0.57 فیصد ) گر کر 1.4875 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔

مارچ کیلئے روبسٹا کافی کے نرخ بھی 11 ڈالر (0.50 فیصد ) کم ہوکر 2205 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اسی عرصے کیلئے نیویارک کیلئے کوکوا کے سودے 31 ڈالر (1.39 فیصد ) کم ہوکر 2199 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کیلئے کوکوا کے سودے 17 پونڈ (0.94 فیصد ) کم ہوکر 1794 پونڈ فی ٹن طے پائے۔