تھائی لینڈ میں ائیر شوکے دوران لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
تھائی لینڈ میں ایک ائیر شوکے دوران لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔تھائی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی شہر ہت ہائی میں بچوں کیلئے ایک ائیر شو کا اہتمام کیا گیا تھا کہ اس دوران ایک لڑاکا طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اورطیارہ تباہ ہوگیا۔
تقریب مقامی ائیرپورٹ پر منعقد ہورہی تھی۔حکام کے مطابق حادثہ میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے۔