روس کا کہنا ہے کہ تیل کے بڑھتے نرخوں سے زر مبادلہ کے ذخائر کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔
روس نے کہاہے کہ خام تیل کے بڑھتے نرخوں کے باعث سال رواں میں اسے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزیر خزانہ انٹون سلوانوف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے 2017 ء کا بجٹ تیل کے نرخ 40 ڈالر فی بیرل فرض کرکے بنایا تھا تاہم تیل کے نرخ 55 ڈالر فی بیرل سے بڑھ جانے کے بعد اسے بین الاقوامی تجارت کیلئے غیرملکی زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تیل کے نرخ 50 ڈالر فی بیرل پر بھی مستحکم رہتے ہیں تو اس سے اضافی ایک ٹریلین روبل کی آمدنی ہوگی جس سے زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔