پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کرکے پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کرکے پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کیا۔
آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹاؤن ‘ ورسک روڈ‘ دلہ زاک روڈ ‘ پکہ غلام میں کیا گیا۔ آپریشن میں پانچ افغانیوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ‘ گولہ بارود اور منشیا ت بھی برآمد کی گئی۔