کراچی ، پاک بحریہ نے 18 مچھیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

160

پاک بحریہ کے جوانوں نے الرحمان نامی کشتی میں سوار اٹھارہ مچھیروں کو ریسکیو کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچالیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کو اورماڑہ کے قریب ایک کشتی کے سمندر میں پھنس جانی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی ٹیمیں الرحمان نامی متاثرہ ماہی گیروں کی کشتی کے پاس پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کشتی میں سوار اٹھارہ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا اور بحفاظت تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تمام مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔