پشاور میں پولیس کی کارروائیاں ، 27 افراد گرفتار

150

پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی اورگردونواح میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا جس کےدوران ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے پاس سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں جس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔