ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 1229.3ارب روپے اضافہ

166

گزشتہ پانچ سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس وصولیوں میں 1229.3ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2012ء کے دوران ایف بی آر نے 1882.7 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں جبکہ مالی سال 2013ء کے دوران 1946.4 ارب روپے اور مالی سال 2014ء میں 2254.5 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015ء کے دوران ایف بی آر کی جانب سے وصول کئے گئے ٹیکسوں کا حجم 2589.9 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2016ء میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3112ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں اس طرح گزشتہ پانچ سالوں میں ایف بی آر کی جانب سے وصول کئے گئے ٹیکسوں میں 12سو ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔