مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر تین کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے گولیاں مارکر 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کچھ روز قبل بھی فوجی سرچ آپریشن کا نام لیکر مختلف بستیوں میں گھس گئے تھے اور اس دوران کئے افراد کو شہید کیا تھا۔