ترکی کا مال بردار طیارہ گرکرتباہ، 32 افراد ہلاک

170

ترکی کا مال بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوجانے کے سبب گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کے مال بردار ہوائی جہاز بوائنگ 747 نے ہانک گانگ سے کرغستان کے لئے اڑان بھری لیکن بشکیک ائیرپورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں چھ بچوں سمیت بتیس افراد موجود تھے جو کہ واقعے میں ہلاک ہوگئے۔

روسی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے غالب امکان ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا لیکن اس حوالے سے ابھی کچھ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور لاشیں اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

کرغستان کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ ایک گاؤں میں گرکر تباہ ہوا جس سے آبادی کی بیس عمارتیں متاثر ہوئیں جب کے جہاز کی زد میں آکر پندرہ افراد ہلاک ہوئے ۔ شدید دھند کے باعث حدنگاہ بہت کم تھی جو کہ حادثے کا سبب بنی۔