عراق پرچڑھائی بدترین فیصلہ تھا،ڈونلڈ ٹرمپ

218

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عراق پر2003میں کی جانےوالی چڑھائی بدترین فیصلہ تھا۔ میری ترجیحات سرحدوں کو محفوظ بناناہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2003 میں بش حکومت نے عراق پرچڑھائی کا فیصلہ کیا جو کہ سنگین غلطی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ نیٹو کا فائدہ صرف کچھ ممالک ہی اٹھا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں یورپی یونین کے حوالے سے کہنا تھا کہ برطانیہ کےیورپی یونین سےنکلنےکےبعدباقی رکن ممالک بھی نکل جائیں گے جب کہ برطانوی عوام دنیا میں اپنی علیحدہ شناخت چاہتے ہیں۔

نیٹو کے حوالے سے نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ اس فورس سے صرف پانچ ممالک اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں جب کے نیٹو کے باقی ممبران کو اس فورس سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہورہا۔

ٹرمپ کا اپنی حکومت کی ترجیحات اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں امریکاکےلیےشفاف تجارت کےمعاہدےاورسرحدوں کومحفوظ بنانے پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ روسی مداخلت کی وجہ سے شام میں حالات بگڑے ہیں۔