روزانہ غذا میں ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر استعمال کرنے سے چربی اور وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
ایران کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ غذا میں ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر استعمال کرنے سے جسمانی چربی اور وزن کم کی جاسکتی ہے۔ایرانی ماہرین کی جانب سے 88 موٹی خواتین پر کیے گئے مطالعے میں 3 ماہ تک پابند رکھا گیا کہ وہ اپنی روزانہ غذا میں5 کیلوریز کم کریں گی۔
ان میں سے 44 خواتین کو اس پورے عرصے کے دوران روزانہ باقاعدگی سے ایک پیالہ دہی کے ساتھ 3 گرام زیرہ پاؤڈر بھی استعمال کرایا گیا۔ خواتین کے دوسرے گروپ کو روزانہ صرف ایک پیالہ دہی کھلایا گئی جس میں زیرہ پاؤڈر شامل نہیں تھا۔تین ماہ کی آزمائشی مدت ختم ہونے پر تمام خواتین کا وزن اوسطاً 13 پاؤنڈ کم ہوا جب کہ دہی میں زیرہ پاؤڈر ملا کر کھانے والی خواتین کے وزن میں مزید 3 پاؤنڈ کی کمی دیکھی گئی۔ زیرے کا سب سے زیادہ فائدہ چربی کم کرنے میں ہوا۔
زیرہ استعمال نہ کرنے والی خواتین میں تقریباً 5 فیصد چربی کم ہوئی جب کہ روزانہ زیرہ پاؤڈر کھانے والی خواتین کی جسمانی چربی میں 15 فیصد کی اوسط کمی واقع ہوئی ۔ مطالعے کے بعد ماہرین نے مژورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ خوراک میں ایک چمچہ زہرہ پاوڈر استعمال کر کے جسمانی چربی کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔