بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ جعرات کو کھیلاجائے گا

158

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کٹک میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔