یورپی گندم کے نرخوں میں اضافے کا رحجان

341

 

اجناس کی خریدو فروخت کی مرکزی یورپی منڈی یورو نیکسٹ ایکسچینج میں یورپی گندم کے نرخوں میں اضافے کا عمل دیکھا گیا ۔

ماہ مارچ کے لئے فلور ملوں کے لئے گندم کی ترسیل 1.25یورو کے اضافے کے ساتھ 170.75 یورو فی ٹن میں طے ہوئی،سی ایم ای گروپ کی گندم کی ماہ مارچ کے لئے سپلائی174.50 یورو فی ٹن جبکہ جرمن اعلیٰ معیار کی گندم کی رواں ماہ کیلئے فراہمی کے سودے 174یورو فی ٹن میں طے پائے ۔

ذرائع کے مطابق جرمنی کی ہمبرگ اور لابیک کی بندرگاہوں پر الجزائر کے لئے 55ٹن گندم لادھی جا رہی ہے جبکہ گنی کواس ماہ جرمنی سے 35 ٹن اور موزمبیق کو 10ٹن گندم جائے گی۔علاوہ ازیں مراکش نے 3لاکھ 60 ہزار ٹن امریکی گندم کی خریداری کے لئے سودے طے کر لئے ہیں۔