پرتھ، پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف محتاط بیٹنگ جاری

202

 

پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ شاہینوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر سو رنزمکمل کرلیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کینگروز نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ سے گریز کرتے ہوئے سنجیدہ کھیل پیش کیا ۔ پاکستان کی جانب سے صرف تین وکٹوں کے نقصان مجموعی طور پر سو سے زائد رنز بنالیے گئے۔