عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں، دانیال عزیز

131

 

مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ تحریک انصاف تذبذب کا شکار ہے، عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ کمیشن بنایا جائے، جبکہ اب وہ اپنے مطالبے سے مکر گئے ہیں۔

وزیراعظم پر بغیر ثبوت کے کیس بنایا گیا، احتساب کے لیے کوئی ایک پیمانہ طے کرنا ہوگا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نواز شریف تمام کیسز سے عدالتوں سے بری ہوئے، ہم عدالت کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہیں، جس کا جو وکیل ہے وہ اس کا جواب پیش کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے چارجز ہیں، عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔