عمراکمل ایک نئے اعزاز کے قریب تر

142

 

پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔

گرین شرٹس کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔ عمراکمل نے 2009ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 114 میچز میں2987 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول چوتھے ون ڈے میچ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔