بحرالکاہل کے جزیرے جزائر سلیمان میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے حکام کا کہنا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی 160جیا لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجکر 10منٹ پر آیا ۔
زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر (20 میل) تھی جبکہ اس کے جھٹکے 70 کلومیٹر مغرب کیراکیرا کے علاقے تک محسوس کئے گئے ۔ 2007میں بھی جزائر سلیمان میں 8 اعشاریہ شدت کے زلزلے سے 52 افراد ہلاک اورہزاروں افراد بے گھر ہوئے تھے۔