ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
نمائش کے منتظمین کے مطابق ایران میں سالانہ کئی ایسی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں اسلامی لباس کے شائقین با آسانی جاکر اپنے من پسند لباس خرید سکتے ہیں۔
عفت و حیا اور پردہ کو عام کرنے کی راہ میں یہ بھی ایک مؤثر قدم سمجھا جاتا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق 3 دن سے زائد جاری رہنے والی اس نمائش کو 5 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔