موصل کے قریب تل کیف شہر داعش کے قبضے سے آزاد

222

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے موصل کے شمال مشرق میں واقع عیسائی آبادی والے شہر تل کیف کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج نے تین اطراف سے تل کیف شہر کی جانب پیشقدمی کی اور سرانجام اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج نے شہر کی بلدیہ اور عدالت کی عمارتوں پر ملک کا پرچم لہرا دیا ہے ۔

تل کیف شہر کا عراقی فوج نے گذشتہ اکتوبر سے محاصرہ کررکھا تھا ۔عراقی صوبہ نینوا میں سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے جمعہ کو موصل کے محلے زراعی الاصلاح میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں داعش کے سرغنے ابو بکر البغدادی کامعاون عبدالواحد خضیر ابولوئی اورکئی دیگر داعشی کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔