وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
جمعے کےروز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف منسٹر ہاؤس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔
بات چیت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے فنڈز میں ہونے والی کٹوتی کے اعدادوشمارکا ازسرنوجائزہ لے گی۔ ملاقات میں دونوں وزراء کے درمیان پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔