وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کے پاس 5 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ بجٹ خسارہ 8 فیصد سے کم کیا ہے۔
جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ بجٹ خسارہ 8 فیصد سے کم کیا ہےاس سال 4 فیصد تک لائیں گے جب کہ اپنی ان کامیابیوں کی وجہ سے 2018 کا الیکشن بھی جیتیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے اورمیرے خواب پورے ہورہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 5 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائرموجودہیں اور ہماری کوششوں سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو19ہزارسے 50 ہزارپوائنٹس تک لے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ ہوکرہی ہرمیدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے جب کہ قومی ایکسچینج اب ریجنل اسٹاک ایکسچینج بن گیا ہے۔