ٹیم سیریز میں واپس آنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، اظہرمحمود

179

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم سیریز میں واپس آنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر علی کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہےکہ اظہرعلی کی چوتھےون ڈےمیں شمولیت انکی فٹنس پرمنحصرہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اظہرعلی بہترمحسوس کررہے ہیں۔

اظہر محمود کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم سیریزمیں واپس آنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ باؤلرز کی جانب سے کی جانے والی نوبولز ایک مسئلہ ہیں اور اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔